کن علاقوں میں مزید بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Oct 02, 2021 | 12:17:PM
بادل چھا گئے
کیپشن: بارش کہاں ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، منڈی بہاﺅالدین، فیصل آباد، سرگودھا اور خوشاب میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مردان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، نوشہرہ، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اورگرم رہے گا۔ ٹھٹہ، بدین، کراچی اور دادو میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
 بلوچستان میں آواران، تربت، پنجگور، جیوانی، پسنی، اورماڑا اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آج تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 دوسری جانب سمندری طوفان اس وقت کراچی سے 470 ، اڑماڑہ سے 250اور گوادر سے 125 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ، سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرتے ہوئے آج شام عمان جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کو این آر او دے رہی ہے۔۔رانا ثنا اللہ

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: