(24نیوز)گزشتہ رات طوفانی بارش کے باعث پلگران کے علاقے میں نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے پر حادثہ پیش آیا۔
تفصیلات کےمطابق کار میں ایک ہی خاندان کے سات افراد پانی میں ڈوبنے سے جان بحق ہو گئے،حادثہ گزشتہ رات مہران کار ایف ڈی 452 کو پیش آیا،حمزہ، رابعہ، طاہرہ، شمائلہ، مناہل، رمشا، نازیہ بی بی جاں بحق ہو گئے۔بدقسمت خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بہارہ کہو آیا تھا۔
واضح رہےبارش کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہو کر پھسلتی ہوئی نالےمیں جا گری،حادثہ گزشتہ رات بارہ سے ایک بجے کے قریب پیش آیا، حادثے میں ایک مرد تین خواتین تین بچیاں جاں بحق ہوئیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صبح سکول جاتے ہوئے بچوں نے بتایا کہ نالے میں گاڑی گرئی ہوئی ہے ،جب دیکھا تو گاڑی میں خواتین کی لاشیں پڑی تھی،ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نےلاشوں کو اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تجارت میں تیزی، یومیہ کنٹینرز کی تعداد 1460 تک پہنچ گئی