منال اور احسن کا انڈر واٹر لنچ کرنے کیلئے پرجوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)احسن محسن اکرام نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ آج وہ دنیا کے سب سے بڑے زیرِ سمندر ہوٹل میں لنچ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام مالدیپ میں موجود ہے اور آج یہ جوڑی انڈر واٹر لنچ کرنے کے لیے پرجوش ہے۔
View this post on Instagram
احسن محسن نے اس موقع پر اہلیہ کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیتے ہوئے ہیپی ہنی مون کہا۔
منال خان ان دنوں اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، اور اپنی تصاویر کے ذریعے مداحوں کو اپنے ٹور سے آگاہ کررہی ہیں ۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ منال خان نے آج ہی اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ائیر ایمبولینس کیلئے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام۔ 10 گائرو کاپٹر خریدنے کی ابتدائی منظوری