وزیر اعظم نے توشہ خانہ سے کتنے تحائف  حاصل کئے ؟

Oct 02, 2021 | 14:24:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو سربراہان مملکت کی طرف سے کتنے تحائف ملے؟ حکومت شہری کو معلومات دینے سے انکاری۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نےپاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وفاق کی پٹیشن پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری  کردیا۔وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کا حکم چیلنج کیا۔

 پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری رانا ابرار خالد کی درخواست پر معلومات فراہم کرنے کا آرڈر دیا تھا، وفاق کے مطابق وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل کلاسیفائیڈ ہے،  اگر وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا، وفاق کے مطابق ایسی معلومات کی فراہمی سے عالمی تعلقات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وفاق کو حکم دیا کہ شہری کو بتائیں کہ وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے اپنے پاس کتنے تحائف رکھے، جس پر وفاق نے انفارمیشن فراہم کرنے سے انکار کردیا تاہم اب عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور  درخواست گزار ابرار خالد کو  سماعت کیلئے طلبی کےنوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کن علاقوں میں مزید بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
 

مزیدخبریں