پاک بھارت دوستی  کے حوالے سے عمر شریف کا کلپ وائرل

Oct 02, 2021 | 15:36:PM
 ’زی سینما ، سینکڑوں بھارتی  اداکار، ایوارڈ شو 
کیپشن:  پاک بھارت دوستی  کے حوالے سے عمر شریف کا کلپ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کے معروف اداکاراور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے ہیں، اُن کا پاکستان بھارت دوستی سے متعلق ایک نایاب کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

انسٹا گرام پر وائرل  کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف زی سینما کے ہونے والے 2004ء کے ایوارڈ شو میں شریک ہیں اور اسٹیج پر کھڑے دوستی سے متعلق بات کر رہے ہیں جبکہ اس دوران معروف بھارتی اداکارہ سُشمیتا سین عمر شریف کو خوب داد دے رہی ہیں۔

 عمر شریف کا کہنا ہے کہ ’زی سینما کے اس شو میں شرکت کرنے کا اُن کا مقصد صرف دنیا کو یہ بتانا ہے کہ فاصلوں کو ختم ہونا چاہیے، انسانیت کا پیار بڑھنا چاہیے، ہمیں فاصلوں کو ختم کرنا ہے۔‘عمر شریف شو میں اسٹیج پر سب کو ہنساتے ہوئے  دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اُن کے سامنے بیٹھے سینکڑوں بھارتی  اداکار انہیں داد دینے پر مجبور نظر آ رہے ہیں۔کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف مسکراتے ہوئے شرکا سے داد وصول کرتے رہے۔
 یہ بھی پڑھیںعمر شریف کی زندگی پر ایک نظر