سیف علی خان نے کرینہ کپور کیساتھ کامیاب  زندگی کا راز بتا دیا

Oct 02, 2021 | 16:19:PM
 سیف علی کامیابی زندگی راز
کیپشن: سیف علی کترینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کے ساتھ کامیاب زندگی  کے بارے میں اہم بات بتا دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار سیف علی خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کرینہ کو اسپیس دی ہے، میں کبھی انہیں یہ نہیں بتاتا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کیوں کہ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی کے لئے میاں اور بیوی دونوں کو ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے، آپ نے جو کرنا ہے کریں۔

 اداکار کار کہنا ہے کہ میں کسی بھی سوشل میڈیا پر نہیں تاہم پھر بھی مجھے موبائل کی عادت ہے اور اس کا استعمال کرکے میں تھک جاتا ہوں تاہم میں نے کرینہ کو کبھی بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے منع نہیں کیا۔

سیف علی خان نے کہا کہ وہ خود زبردست انسان ہے اور وہ جانتی ہے کہ اس کو کیا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے