صحرا میں عرب ممالک کو ملانے والا طویل ریلوے ٹریک مکمل،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ملک کی تمام ریاستوں کو ریل رابطوں کے ذریعے آپس میں جوڑا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بچھایا جانے والا نیٹ ورک اصل میں خلیجی تعاون کونسل کے ایک طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے، اس پلان کے تحت خلیجی تعاون کونسل کی رکن سبھی ریاستوں کو ایک دوسرے سے منسلک کیا جانا ہے۔اتحاد ریل نے 139 کلومیٹر طویل ٹرین ٹریک مکمل کر لیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق قومی ریلوے منصوبے کے تحت کل 1200 کلومیٹر طویل ٹرین ٹریک تعمیر کیا جا رہا ہے۔
استكمال الأعمال الإنشائية للحزمة أ من المرحلة الثانية من مشروع "#قطار_الاتحاد "
— صحيفة الرؤية (@Alroeya) September 29, 2021
(وام)@Etihad_Rail#الرؤية_بلا_حدود pic.twitter.com/2Sc7YHS5E6
امارات کے سرکاری ٹرانسپورٹ آپریٹر نے کہا ہے کہ منصوبے کے دوسرے اسٹیج کے پہلے پیکج پر کام مکمل ہو چکا ہے جس میں حال ہی میں مکمل ہونے والا ٹریک بھی شامل ہے جو ابو ظبی کے مغربی شہر الغویفات سے جوڑتا ہے، قومی ریلوے منصوبے کے تحت نہ صرف متحدہ عرب امارات کی سات ریاستوں کو آپس میں جوڑا جائے گا بلکہ ہمسایہ خلیجی ممالک کے ساتھ بھی لنک قائم ہوگا۔
Chaired by His Highness Sheikh Theyab bin Mohamed bin Zayed Al Nahyan, Chairman of Etihad Rail, the company’s Board of Directors held a virtual meeting to announce the completion of the construction works for Package A of Stage Two pic.twitter.com/Cf9aLbjy37
— Etihad Rail (@Etihad_Rail) September 29, 2021
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1200 کلومیٹر طویل ریل منصوبہ شیڈیول کے مطابق تکمیل کے قریب ہے جس کی ابتدائی لاگت کا اندازہ 40 ارب درہم لگایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں یہ ریلوے نیٹ ورک اپنی تکمیل کے بعد ‘اتحاد ریل‘ کہلائے گا، متحدہ عرب امارات کی سات وفاقی ریاستوں میں اس نیٹ ورک کی لمبائی ایک ہزار دو سو کلو میٹر ہو گی،ابوظہبی کے انتہائی مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں الغویفات سے شروع ہوکر ریل کی پٹڑی باقی ریاستوں سے گزرتی ہوئی مشرقی ساحل پر واقع ریاست فجیرہ تک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب غروب ہو گیا،بلاول بھٹو