مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا : حمزہ شہباز

Oct 02, 2021 | 16:42:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماو  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف  نے کہا ہے کہ دعا کریں عوام کو اس حکومتی عذاب سے نجات ملے،مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، موجود حکومت کرپشن کا جھوٹ بول کر اپنی نا اہلی چھپا رہی ہے۔

خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 4 برس کے جھوٹ ایک طرف مگر برطانیہ کی عدالت نے شہبازشریف کو سرخرو کیا۔ مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے، شہباز شریف کے دور میں کینسر سمیت دیگر امراض کی ادویات مفت ملتی تھیں انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس دوائی اور بجلی کے بلوں کے پیسے نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت نے مل کر ملک کے لئے کام کیا۔ ہم دوبارہ سے ترقی کا دور شروع کریں گے،موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں موجود حکومت کرپشن کا جھوٹ بول کر اپنی نا اہلی چھپا رہی ہے

مزیدخبریں