(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ عمر شریف،تاعمر کروڑوں انسانوں کے چہروں پر خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنے کا باعث رہے، ان کی فنی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیااورمرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاکی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جرمنی میں پاکستانی سفیرڈاکٹر محمد فیصل،عمر شریف کی فیملی سے رابطے میں ہیں، عمر شریف کے جسد خاکی کو جلد پاکستان لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کامیڈین اداکارعمر شریف نے انسانیت بھی سکھائی، اداکارہ عتیقہ اوڈھو