کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی جبکہ مکمل ویکسی نیشن والوں کی تعداد 3 کروڑسے زائد ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ و وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کم سے کم ایک ویکسین لگانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی جبکہ گزشتہ روزمکمل ویکسی نیشن والوں کی تعداد 3 کروڑسے زائد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 31 دسمبرتک7کروڑافرادکی ویکسی نیشن ہدف حاصل کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ آج ہی لگوائیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان نے کرینہ کپور کیساتھ کامیاب زندگی کا راز بتا دیا