(مانیٹر نگ ڈیسک)سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اس اضافے کے بعد ایک کلو سی این جی کی قیمت 180 روپے ہوگئی۔سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر اور ایل این جی کی قیمت بڑھنے پر سی این جی کی قیمت بڑھی۔ایسوسی ایشن نے حکومت سے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔اور کہا ہے کہ بے جا ٹیکسوں کی وجہ سے ہم بھی قیمتوں میں اضافہ کر نے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈینگی کے سب سے زیادہ خطرات لاہور میں ہیں۔۔یاسمین راشد