روس سے مزید ہتھیار نہ خریدیں، امریکا کی ترکی کو تنبیہ

Oct 02, 2021 | 18:03:PM

(24نیوز)امریکا نے ترکی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس سے مزید ہتھیار نہ خریدے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ترکی کو خبردار کیا کہ اگر وہ روس سے مزید ہتھیار خریدتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔واضح رہے کہ ترکی نے 2017 میں روس کے ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے لیے امریکی وارننگ کی خلاف ورزی کی تھی۔امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر سطح اور ہر موقع پر ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو برقرار نہ رکھے اور کوئی اضافی روسی فوجی ساز و سامان خریدنے سے گریز کرے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں جنگی طیاروں اور ممکنہ آبدوزوں سمیت وسیع تر فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ترک صدر نے کہاکہ ان کے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ تعلقات کی شروعات اچھی نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی

مزیدخبریں