قطرکی تاریخ میں پہلی بار قانون ساز کونسل کیلئے انتخابات۔۔نتائج کا اعلان بھی آج

Oct 02, 2021 | 18:11:PM

(24نیوز)قطرکی تاریخ میں پہلی بار قانون ساز کونسل کیلئے انتخابات کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔شوریٰ الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کیلئے 28 خواتین سمیت 284 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ۔الیکشن نتائج کا اعلان بھی آج ہی متوقع ہے۔ شوریٰ کے 45 میں سے 30 ارکان کا انتخاب الیکشن سے ہوگا ۔دیگر 15 ارکان کا تقرر امیرقطرخود کریں گے۔ اس سے قبل شوریٰ کے تمام ارکان کا تقرر امیرقطر کا اختیار تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

مزیدخبریں