(24نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کر دی۔ کاروباری سرگرمیاں رات دس تک، ان ڈور شادی کی تقریبات بھی کھول دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ ان ڈور شادی تقریب میں 200،آوٹ ڈور 400 افراد کی اجازت ہو گی۔ہوٹلز پر ان ڈور آوٹ ڈور کھانے کی اجازت50فیصد لوگوں کے ساتھ رات 12 تک دے دی گئی۔ پبلک پارکس ،جم ،تفریحی مقامات بھی ماسک کے ساتھ ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے ۔پرائیویٹ اداروں میں بھی حاضری سو فیصد ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ۔
یہ بھی پڑھیں:قطرکی تاریخ میں پہلی بار قانون ساز کونسل کیلئے انتخابات۔۔نتائج کا اعلان بھی آج