(24نیوز)کورونا پر جون 2020 تک حکومتی اخراجات کی آڈٹ رپورٹ جاری، وزیر اعظم نے 12 کھرب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق جون 2020 تک صرف 354 ارب روپے جاری ہو سکے۔ این ڈی ایم اے کو جون 2020 تک 33 ارب روپے جاری کیے گئے۔ دفاعی اداروں کو 8 ارب 10 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ بی آئی ایس پی کیش پروگرام کیلئے 33 ارب 36 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 10 ارب روپے جاری ہوئے۔ بجلی، گیس بلوں پر سبسڈی کیلئے 15 ارب روپے جاری ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری نے 82 کروڑ ڈالر کے قرضوں اور امداد کا وعدہ کیا۔ پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 16 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز فراہم کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیؒں:یو اے ای میں ریسکیو ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران گر کر تباہ ۔۔ 4 افراد جاں بحق