پشاور میں ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ سے رسولی نکال دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) کراچی کے آغا خان اسپتال اور اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال کے بعد اب رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور میں ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ سے رسولی نکال دی۔
تفصیلات کے مطابق رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں یہ اس نوعیت کی پہلی سرجری تھی۔ نیوروسرجن ڈاکٹر اکبر علی کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو گھنٹے میں مریض کے دماغ سے رسولی کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا۔ڈاکٹر اکبر علی خان نے کہا کہ اس قسم کی سرجری کے ذریعے مریض کو دماغ کے فنکشنل ایریاز کو کسی قسم کے خطرات سے محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے اور ڈاکٹروں کو متعلقہ سرجری کرنے میں آسانی حاصل ہوتی ہے۔
مریض کا تعلق مالاکنڈ سے ہے اور یہ رسولی دماغ کے اس حصے میں تھی جو زبان، بازو اور ٹانگوں کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا پر جون 2020 تک حکومتی اخراجات کی آڈٹ رپورٹ جاری