تحریک انصاف نے بڑی وکٹ حاصل کرلی،سابق حکومتی مشیر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

Oct 02, 2021 | 20:17:PM
آزادکشمیرحکومت، سابق مشیر، شمولیت کا اعلان
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر حکومت کے سابق مشیر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 5 چڑھوئی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے مسلم کانفرنس کی بڑی وکٹ حاصل کی۔
سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت راجہ آفتاب نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل کا اعلان آزادکشمیر پی ٹی آئی کے صدر سردار الیاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تدفین کہا ں کی جائے؟؟؟عمر شریف کی خواہش سامنے آگئی
سردار الیاس کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرکے2حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں،میرپور میں پی ٹی آئی کے امیدوار یاسر کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چڑھوئی کے حلقے میں ہمارے 2 کارکنان نے جان دی، کارکنان نے الیکشن چوری کرنے کا راستہ روکنے کی کوشش کی، تحریک انصاف کارکنان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن چوری کرنے کے ہرحربے کو روکیں گے، کارکنان سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے، راجہ آفتاب کی شمولیت کے بعد چڑھوئی سے تحریک انصاف بڑے مارجن سے کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری،میت کب پاکستان پہنچنے کا امکان؟؟؟