گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 15 اکتوبر کے بعد توسیع نہیں ہو گی۔۔ایف بی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 15 اکتوبر کے بعد توسیع نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکا م کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک 18 لاکھ گوشوارے داخل ہوئے۔ آخری تین دنوں میں ایف بی آر کو ملک بھر سے 6 لاکھ گوشوارے موصول ہوئے۔ٹیکس گزاروں کی طرف سے دیکھی جانے والی اس دلچسپی کی وجہ سے آئرس آن لائن پورٹل پر کئی گنا دباؤ بڑھا ۔ٹیکس گزاروں کو وقفے وقفے سے تکنیکی پیچیدگیوں کا سامنا کر پڑا ۔ویب سائٹ پر کئی گنا ٹریفک اور تکنیکی مسائل کے پیش نظر ایف بی آر نے صرف ایک مرتبہ کے لئے گوشوارے داخل کرنے کے لئے 15 دنوں کی توسیع کی 15 اکتوبر 2021 تک تاریخ میں اضافہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔۔ صادق سنجرانی ایک بار پھر متحرک