فن لینڈ کرکٹ ٹیم کی میچ کے دوران انوکھی حکمت عملی پر شائقین حیران، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فن لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کی ایسی عجیب و غریب حکمت عملی ترتیب دی جسے کرکٹ شائقین دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے مقابلہ کیلئے فن لینڈ کی ٹیم نے تین کھلاڑیوں کو چھوڑ کر باقی سب کو سلپ پر فیلڈ دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی چیمپئن شپ کرکٹ کے افتتاحی میچ میں فن لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز میں فن لینڈ کے بالر نے اپنے انداز سے فیلڈر کھڑے کئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر کے ساتھ سلپ پر مزید آٹھ کھلاڑی بھی موجود ہیں اور صرف دو فیلڈر باقی میدان میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری،میت کب پاکستان پہنچنے کا امکان؟؟؟
اس حکمت عملی کو دیکھ کر کمنٹٹرز بھی چپ نہ رہ سکے، ان کا کہنا تھا کہ میں یقین نہیں کر سکتا تھا کہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ میچ کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ایسی حکمت عملی یقیناً سب کیلئے حیران کن تھی کیونکہ کرکٹ کے میدان میں ایسا منظر آج سے پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں تدفین کی خواہش، سندھ حکومت کا جواب آگیا
بہرحال فن لینڈ کے بالر کی یہ حکمت عملی کار آمد ثابت ہوئی اور پہلی بال پر ہی گیند انگلینڈ کے اوپنر کے بلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔بعد ازاں انگلینڈ نے یہ میچ چار کھلاڑیوں کے نقصان پر113 رنز بنا کر 14رنز سے جیت لیا، جس میں فاتح ٹیم کے کپتان ڈین لنکن نے 26گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Just one normal day of European Championship Cricket ????
— Cricket on BT Sport (@btsportcricket) September 30, 2021
Finland start the game against England with EIGHT in the slips, and a leg slip for good measure ????#ECC21 pic.twitter.com/lnuTv2RwMt
یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کے انتقال پر کرکٹرز کا اظہار افسوس