وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Oct 02, 2021 | 22:13:PM
وزیراعظم عمران خان، تاجک صدر ملاقاتا
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔وزیر اعظم نے دوشنبے کے حالیہ دورے کے دوران مہمان نوازی پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی کوششوں میں تعاون پر بھی بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں دوشنبے میں ہونے والی بات چیت کو دہرایا۔ وزیر اعظم نے افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔وزیراعظم عمران خان نے  افغانستان کو امداد فراہم کرنے میں عالمی برادری کے اہم کردار پرزوردیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ اقتصادی رابطوں کی فوری اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ دونوں رہنماؤں نے  افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو مزید مربوط بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: