ٹرمپ ٹو یٹر اکائونٹ بحال کرانے کیلئے عدالت پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)سا بق امریکی صدر ٹرمپ کو آخر کا ر عدالت کی ضرورت پڑ ہی گئی ہے۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی فیڈرل جج کو درخواست دی ہے جس میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔انہوں نے فلوریڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ٹوئٹر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع کی اپیل کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کے لیے کمپنی کو امریکی کانگریس کے ارکان کی جانب سے مجبور کیا گیا تھا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ٹوئٹر نے افغانستان میں طالبان کو مسلسل اپنی فتح کی ٹوئٹس سے آگاہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن ان کے دورِ صدارت کے دوران ہی ان کی ٹوئٹس کو سینسر کیا گیا اور ان پر غلط اطلاعات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز کے بعد پینڈورا پیپرز کا انکشاف ۔۔کھلبلی مچ گئی