کابل(24نیوز ) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فائرنگ سے طالبان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو طالبان جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ