(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرد کا شکار مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 3 سو 71 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا وائرس کا شکار 46 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔