کس بلدیاتی ادارےکو کتنا مالیاتی شئیر ملےگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور(رائو دلشاد)کس بلدیاتی ادارےکو کتنا مالیاتی شئیر ملےگا؟،فنانس کمیشن صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت شیئرکا تعین کریگا۔
بلدیاتی انتخابات کےانعقاد پر بدستورسوالیہ نشان لگا ہوا ہے،فنانس کمیشن،لوکل گورنمنٹ بورڈ کی ری سٹرکچرنگ کردی گئی،فنانس کمیشن17،لوکل گورنمنٹ بورڈ 5ممبرز پر مشتمل ہوگا،وزیر خزانہ پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے سربراہ ہونگے۔
وزیر بلدیات لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کےچئیرپرسن ہونگے،سیکرٹری خزانہ لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کےسیکرٹری ہونگے،44ارکان اسمبلی لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کےممبرز ہونگے،وزیر اعلٰی پنجاب2 ارکان پنجاب اسمبلی کو نامزد کریں گے،2ایم پی ایز کواپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کرنےکا پابند ہوگا۔
ضرور پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، لوکل گورنمنٹ کمیشن کےممبرز ہونگے،چار ماہر مالیاتی امور بشمول ایک ماہر مالیاتی امور خاتون ممبربھی ہوگی،وزیراعلٰی بلدیاتی اداروں کے سربراہان ممبرز نامزد کر سکیں گے،لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن مالیاتی امور کی مانیٹرنگ کرے گا،پنجاب حکومت کو فنڈز کی فراہمی کے لیےسفارش کرسکے گا۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ پانچ ارکان پر مشتمل ہوگا،لوکل گورنمنٹ بورڈ کا سربراہ سیکرٹری بلدیات ہوگا،سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ ممبرہوں گے،محکمہ قانون،ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ممبرہوں گے،بورڈ ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ سروس میٹرز کو سر انجام دے گا۔