(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی مشہور اداکار جوڑی ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تقریبات کا آغاز مہندی سے ہوگیا۔مہندی کی تقریب میں علی افضل سفید رنگ کے روایتی لباس انگرکھا میں ملبوس نظر آرہے ہیں جو ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا ہے۔ جبکہ اداکارہ ریچا چڈھا نے ہلکی گلابی رنگ کا راہول مشرا کا ڈیزائن کئے ہوئے لباس کا انتخاب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار علی فضل کی بہن ٹیولپ فضل نے مہندی اور سنگیت کی تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ان کےمداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ویڈیو میں اداکار علی فضل کو اپنی بہن ٹیولپ فضل کے ساتھ ’’تو میرا ہیرو‘‘ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں بہن بھائی اس موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
گانے کے اختتام پر ٹیولپ فضل بھائی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد دیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی 4 اکتوبر کو ممبئی میں قریبی رشتہ داراور دوست احباب کی موجودگی میں ہوگی۔