ڈیڈلاک برقرار، کسانوں کا احتجاج پانچویں روز میں داخل

Oct 02, 2022 | 12:32:PM

(24 نیوز) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کسان اتحاد کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا، حکومت اور کسانوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، گزشتہ روز مذاکرات میں بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی تھی۔

گزشتہ رات کی موسم کی سختی بھی کسانوں کو پسپا نہ کرسکی۔

کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کے مطابق رانا ثناء اللہ کا رویہ پہلے جیسا نہیں تھا، وزیر اعظم نے پیر کو مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پیر تک مطالبات نہ مانے گئے تو ریڈ زون کا رخ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کسانوں کا دھرنا بلاجواز ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

مزیدخبریں