پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار وحید مراد کا چوراسی واں یوم پیدائش

Oct 02, 2022 | 12:36:PM

(ویب ڈیسک )پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار وحید مراد کے مداح آج ان کا چوراسی واں یوم پیدائش ہیں،وحید مراد لالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور ہوئےان کی شخصیت کمال اور بے مثال   تھی جس سے انہوں نے لاکھوں دلوں پر راج کیا ہے  اور آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
 اداکار کی  زندگی کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو حید مراد 2اکتوبر1938ء میں کراچی میں پیدا ہوئے اور 1962 میں فلم ’’اولاد ‘‘ سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا۔بطور ہیرو وحید مراد کی پہلی فلم ’’ ہیرا اور پتھر‘‘ تھی جو 1964میں ریلیز ہوئی، لیکن  1966میں باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑنے والی فلم ’’ارمان ‘‘ نے وحید مراد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
اداکاری میں رومانوی اسٹائل نے وحیدمراد کو ملک کے فلم بینوں اورنوجوان طبقے کا سب سے زیادہ پسندیدہ ہیرو بنا دیاتھا اور وہ پاکستان فلم انڈسٹری کے پہلے باقاعدہ سپر اسٹار کہلائے، ان کے ہیئراسٹائل اور ملبوسات کی بھی نقل کی گئی۔


وحید مراد نے فلم دیور بھابھی، دوراہا، عندلیب، سالگرہ، انجمن، پھول میرے گلشن کا اورانسانیت سمیت کل 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔فنی خدمات کے صلے میں انھیں ستارہ امتیاز، لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ، نگار، گریجویٹ، نیشنل سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
23 نومبر1983 کو صرف 45 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری کا یہ چمکتا دمکتا ستارہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا۔۔ مگر وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

مزیدخبریں