وفاقی کابینہ کی عمران خان کو ’’شکنجے‘‘ میں لانے کی منظوری

Oct 02, 2022 | 12:37:PM

اسلام آباد (اویس کیانی )آڈیو لیکس پر کابینہ کا بڑا فیصلہ،سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور سابق سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی ۔

کابینہ نے 'ڈپلومیٹک سائیفر' سے متعلق آڈیو لیک پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ،کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائیفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی 

 کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی ،کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیاگیا ۔

ضرور پڑھیں :سائفر کے غائب ہونے سے متعلق مجھے علم نہیں ، عمران خان

وفاقی کابینہ نے 'سرکولیشن' کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی ،"یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے" ،کابینہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ "ایف آئی اے سینیئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے"۔"ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے"۔

 سمری میں کابینہ کمیٹی  نے  سفارش  کی ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم جرم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے،ڈپلومیٹک سائیفر سے متعلق عمران خان کی پہلی آڈیو 28 ستمبر کو منظر عام پر آئی تھی 

ڈپلومیٹک سائیفر سے متعلق عمران خان کی دوسری آڈیو 30 ستمبر کو منظر عام پر آئی ،آڈیو لیکس میں عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سائیفر تبدیل کرنے کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں