پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری: بڑا ریلیف مل گیا

Oct 02, 2022 | 12:54:PM

(ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ نے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دےدی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی، صارفین اور دکانداروں کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ گھرانے اور دکاندار کیو آر کوڈ اسکین کر کے رجسٹریشن کرائیں، پہلے سے پروگرام میں شامل دکانداروں کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن ملے گا، دکانداروں کو ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی سے قیمتی انعامات ملیں گے۔

مزیدخبریں