(24نیوز)پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا ۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اس ضمن میں سائفر کی تحقیقات کو خوش آمدید کہتے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں،سائفر اور بین الاقوامی سازش کی تحقیقات پہلے دن سے ہی تحریک انصاف کا مطالبہ تھا، انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ یہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا گیا اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کرے۔تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اسی طرح آڈیو لیکس کا معاملہ بھی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے سپرد کیا جانا چاہئیے۔