(ویب ڈیسک)سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں عمران خان اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے شبلی فراز کا ٹوئٹ شیئر کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی۔ شیریں مزاری نے ٹیمپرڈ تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کام یاب نہیں ہو سکتے ، مریم کو رونا بند کر دینا چاہیے۔
کچھ دیر بعد شیریں مزاری نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ، نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں ، مگر ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں ۔