عمران خان کو پکڑنے کی ٹھان لی تو جلسے بھی نہیں بچاسکیں گے:احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو کسی جھوٹے مقدمے میں نہیں پکڑیں گے، اگرکسی کیس میں ان کی گرفتاری مطلوب ہوئی تو جلسےبھی عمران خان کو نہیں بچا سکیں گے۔
نارووال میں میڈیا سےگفتگو میں بولے کہ عمران خان نے ملکی تاریخ کا خطرناک کھیل کھیلا ،سائفر گم کرکے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔آڈیولیک نے ثابت کردیاحقیقی آزادی کی تحریک ایک ڈرامہ تھا،عمران خان سیلاب کے نام پر جمع پیسہ سیاسی جلسوں پرخرچ کررہا ہے۔