(ویب ڈیسک )ملائکہ اروڑا نے ارباز خان کے ساتھ علیحدگی کے 6 سال کے کافی عرصے بعد اب اس بارے میں اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے اپنے اس رشتے کے ختم ہونے کی وجہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طلاق کے 6 سال بعد ملائکہ اروڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور خان کے ساتھ میں ارباز سے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کی جس میں اداکارہ نے بتایا کہ ’’ارباز کے ساتھ شادی ختم کرنے کے فیصلے پر ملائکہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے خود کو سب سے آگے رکھ کر فیصلہ کیا ہے۔ آج میں پہلے سے بہتر انسان ہوں۔ آج میرا اپنے بیٹے کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے اور وہ دیکھتا ہے کہ میں خوش ہوں۔ملائکہ اروڑا نے کہا کہ اب میرے ارباز سے اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ فیصلہ لیا اور اپنے لیے کھڑی ہوئی۔ ایک عورت کے طور پر میں خوفزدہ نہیں ہوں. ہمیں ہمیشہ اپنے دل کی سننی چاہیے۔ آپ سب کو خوش نہیں کر سکتے۔‘‘
انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ’’ علیحدگی کا فیصلہ مرد کے لیے آ سان ہے لیکن ہمارے معاشرے میں عورت کے لیے یہ ایک آ سان نہیں ہو تا ہر کوئی آپ کو غلط کہ رہا ہوتا ہے‘‘۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی دسمبر 1998 میں ہوئی تھی۔ 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ ارباز اور ملائکہ کا ایک 19 سالہ بیٹا ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔
ج