(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اکانومی کلاس کے کرائے میں 23 فیصد جبکہ اے سی کلاس کے کرائے میں 19 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ پاک بزنس، قراقرم اور کراچی ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کا کرایہ ساڑھے 9 سو روپے اضافے کے بعد 3 ہزار روپے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان ریلوے نے ٹریکس کی بحالی کے لیے 5 کھرب روپے مانگ لئے
پشاور سے کراچی رحمان بابا اور خیبر میل کا اکانومی کلاس کرایہ ساڑھے 9 سو روپے اضافے سے 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ کراچی ایکسپریس کا اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار روپے ہوگیا۔ رحمان بابا ایکسپریس میں اے سی اسٹینڈرڈ کا ٹکٹ 8 ہزار روپے اورخیبر میل میں 7 ہزار روپے کا ملے گا۔
ریلوے حکام نے مؤقف پیش کیا ہے کہ ڈیزل 59 روپے فی لیٹر بڑھنے پر کرائے نہیں بڑھائے گئے تھے۔