رجب طیب اردگان ٹینٹ سٹی بھولاری ائیر بیس پر قائم

Oct 02, 2022 | 14:49:PM
رجب طیب اردگان ٹینٹ سٹی ,24نیوز, پی اے ایف
کیپشن: رجب طیب اردگان ٹینٹ سٹی بھولاری ائیر بیس میں قائم کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رجب طیب اردگان ٹینٹ سٹی بھولاری ائیر بیس میں قائم کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردگان ٹینٹ سٹی جامشورو میں پاکستان ایئر فورس (PAF) بھولاری ایئربیس پر قائم کیا گیا ہے۔

 پی اے ایف بیس بھولاری کراچی کے شمال مشرق میں صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع شہر بھولاری کے قریب ہے۔ٹینٹ سٹی کے سیٹ اپ کی تقریب میں موجود ایک ترک عہدیدار نے کہا کہ ترک عوام کے دل پاکستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں اور ترکی نے امدادی سامان کے ساتھ تین پل بھی بنائے ہیں۔

اسلام آباد میں ترک سفارتخانے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 13ویں گڈنیس ٹرین 544 ٹن انسانی امدادی سامان کے ساتھ پاکستان کے راستے پر ہے۔ترکی نے اب تک 30812 خاندانی سائز کے خیمے، 440663 خوراک اور حفظان صحت کے خانے اور 2235168 طبی امدادی سامان پاکستان کو بھجوایا ہے۔