پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز، پی سی بی نے کروڑوں کمائے، معاون اداروں کو ایک پیسہ تک نہ دیا

Oct 02, 2022 | 15:57:PM
پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز ,پی سی بی,ایل ڈبلیوایم سی, نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(رائو دلشاد)پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز ،پی سی بی نے کروڑوں کمالئے لیکن معاون اداروں کو ایک پیسہ تک نہ دیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ صرف مال بنانے پر مرکوز رہی ،پی سی بی نے میچز سے کروڑوں روپے کمائے لیکن  معاون اداروں  کو اخراجات کی مد  میں  ایک پائی بھی ادا کرنے کی جسارت نہیں کی ۔


پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچوں میں پی سی بی نے 60 ہزار سے زائد ٹکٹوں کی فروخت سے کروڑوں روپے کمائے لیکن معاون محکموں کو ایک  پیسہ  تک نہیں دیا ،ایل ڈبلیوایم سی نے صفائی ستھرائی پر 254ورکرز اور آفیسرز کو تعینات کیا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا،ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل نے کروڑوں روپے خرچ کرکے سڑکوں پر پیچ ورکس اور ٹیموں کے روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف لائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنایا۔

ضرور پڑھیں : میری مرضی کا تبادلہ کیوں نہیں کیا؟ انسپکٹر نے سینئر خاتون افسر کو تھپڑ جڑ دیا
محکمہ صحت نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں دس بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنایا ،ریسکیو1122نے ایمرجنسی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا ،پولیس کے ہزاروں جوانوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی دی 
پارکنگ کمپنی نے چار مقامات پر پارکنگ سہولت فراہم کی ۔


پی ایچ اے محکمہ سوئی گیس ،ایل ڈی اے ،واسا ،ٹریفک پولیس نے خدمات سر انجام دیں لیکن پی سی بی نے اخراجات کی مد میں ایک پائی بھی ادا نہیں کی ،ماضی میں ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کے عوض اخراجات کا بل بھجوایا تو پی سی بی حکام نے پنجاب حکومت کو شکایت کردی۔