غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف ایکشن لیا جائے گا:اسلم اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی،یہ پرائیویٹ جیت میں گھوم رہے ہیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی گردن موٹی ہوچکی ہے، مافیا جس کو چاہے خرید سکتا ہے، یہ سوچ کر کہ نقصان کردیں گے قبضہ مافیا پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا، آج آپ وفاق کے ساتھ مل کر دم چھلہ بنے ہوئے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ایل ڈی اے کے پاس آئے کہ ہماری اسکیم کی توسیع کردیں، ایل ڈی اے نے کہا زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بنا سکتے، ایل ڈی اے نے کہا آپ 665 کنال جگہ تک رہیں گے، سیکرٹری ہاؤسنگ نے بھی اس کو مسترد کیا۔
میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق گرین ایریا میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنا ہی نہیں سکتے، یہ 2012 میں عدالت گیا اور اسٹے لے لیا، انہوں نے غیرقانونی طور پر گرین ایریا میں کام شروع کردیا، کہتے تھے پی ٹی آئی میرے بغیر نہیں چل سکتی آج انکے بغیرچل رہی ہے۔