ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنایا جائے:مریم نواز

Oct 02, 2022 | 17:23:PM
مسلم لیگ ن, مریم نواز ,ریاستِ پاکستان,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے کہ ‏یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔ قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‏ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کردیا،ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور سابق سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی ۔کابینہ نے 'ڈپلومیٹک سائیفر' سے متعلق آڈیو لیک پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ،کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائیفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی ،کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیاگیا ۔