خود کو وزیر خزانہ کے عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا، مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہناہے کہ عہدہ سنبھالا تو دو ہفتے بعد ہی اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں آگئیں،خود کو اپنے عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا۔
سابق وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ کچھ روز پہلے کہا کہ حکومت وقت پورا کرے گی، اپنا پتہ نہیں، کابینہ ارکان نے کہا کہ ایسا کیوں کہا، اب میں سچا ثابت ہو گیا،مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہاقسط ملنے کے بعد آپ پیٹرول پر لیوی نہیں لگائیں گے، آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پیٹرول پر لیوی لگاﺅں گا،تین ماہ پیٹرول پر دس دس اور ڈیزل پر پانچ پانچ روپے لیوی لگائی،اس مہینے حکومت نے پھر لیوی نہیں بڑھائی ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ آئی ایم ایف سے پوچھو کیا ہم 3 ماہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ سکتے ہیں،مشیر کو جواب دیا کہ میں مر کر بھی یہ نہیں پوچھوں گا،آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے پوچھا کیاٹیکس برقرار رکھ سکتے ہیں، اس کا جواب نہیں آیا ، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کرلیا، اللہ خیرکرے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں ردو بدل،عوام کو پھرجھٹکا