میں نے ایسا کیس پکڑا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو عمر قید ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

Oct 02, 2022 | 18:23:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، چودھری پرویز الٰہی، وفاقی حکومت، فضول کاموں میں لگی، ایسا کیس پکڑا، رانا ثنا اللہ، عمر قید،
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت فضول کاموں میں لگی ہوئی ہے، میں نے ایسا کیس پکڑا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو عمر قید ہو گی۔
احساس راشن پروگرام کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آج ہم نے احساس راشن پروگرام کا افتتاح کردیا ہے، احساس راشن پروگرام کیلئے ثانیہ نشتر نے بہترین کام کیا، پروگرام کے تحت غریب افراد کو 40 فیصد رعایتی نرخوں پر اشیا ملیں گی، دو ہفتے تک پروگرام کی رجسٹریشن جاری رہے گی، پنجاب حکومت نے پروگرام کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں، کوشش ہو گی احساس راشن پروگرام سے مستحقین کو بھرپور فائدہ ملے ، یورپی ممالک کے سفیروں نے احساس پروگرام کی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ وفاقی حکومت فضول کاموں میں لگی ہوئی ہے، میں نے ایسا کیس پکڑا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو عمر قید ہو گی،عمران خان کیلئے مقدمات کوئی نئی چیز نہیں ، رانا ثنااللہ کو سیریس نہ لیں، اتنی ہمت نہیں کہ پنجاب حکومت بدل سکے، یہ صرف جھوٹے کیسز بنانا جانتے ہیں اور کچھ نہیں ۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ روڈ کی اراضی پر قبضے کی کوشش کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے،پرانے قبضہ مافیا کو تنبیہ کر رہاہوں کہ اب وہ نہیں بچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خود کو وزیر خزانہ کے عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا، مفتاح اسماعیل