ریلوے افسر نے استعفیٰ دیدیا

Oct 02, 2022 | 18:35:PM

(ویب ڈیسک)محکمہ ریلوے کے گریڈ19 کے افسر  نے پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے مبینہ ناروا رویے اور استحقاق کمیٹی کی سفارش پر انہیں معطل کئےجانے پر استعفیٰ دیدیا،طارق لطیف نے اپنا استعفیٰ چیئرمین ریلوے کو بھجوا دیا۔

گریڈ 19 کے افسر طارق لطیف نے اپنے استعفیٰ میں موقف اختیار کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی لطیف نذر گجر کی تحریک استحقاق پر انہیں استحقاق کمیٹی میں طلب کیا گیا، الزام یہ تھا کہ ایم پی اے نے انہیں ایک مالی کےتبادلے اور تجاوزات ہٹانے سے روکا تھا،استفے میں کہا گیا ہے کہ استحقاق کمیٹی نے بدتمیز کہہ کر پکارا اور نازیبا رویہ اختیار کیا، استحقاق کمیٹی کی سفارش پر گزشتہ روز معطل کر دیا گیا لہٰذا ان حالات میں وہ ملازمت جاری نہیں رکھ سکتے،استعفیٰ  سوچ سمجھ کر دیا ہے۔
 

مزیدخبریں