(ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں شکست دیدی، انگلینڈ نے ساتویں ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو67 رنز سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز چار تین سے جیت لی ۔
انگلینڈ کے 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرزمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز نے 39 رنز کی شراکت داری بنائی لیکن پھر ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان فل سالٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 20 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوئے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز پر پویلین لوٹے۔101 کے مجموعی سکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 20 اوورز میں 209 رنز تک پہنچایا۔ملان 47 گیندوں پر 78 اور ہیری بروک 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز کافی برا رہا، اوپنرز بابر اعظم 4 اور رضوان صرف ایک رن بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔پاکستان کو تیسرانقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 16 گیندوں پر 19 رنز بناکر پویلین لوٹے،اس کے علاوہ خوشدل شاہ 25 گیندوں پر 27 اور آصف علی 9 گیندوں پر 7 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
شان مسعود نے 56 رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے، اس کے علاوہ محمد نواز 9 اور وسیم جونیئر 5 رنز بناکر چلتے بنے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، یوں انگلش ٹیم نے 67 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رو¿ف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا۔
آخری میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈنے سیریزاپنے نام کرلی
Oct 02, 2022 | 19:03:PM