زلزلے کے جھٹکے ، شہری خوف میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،مقامی افراد میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 211 رہی۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی صورت میں فوری طور پر عمارت سے باہر کھلی جگہ پر چلے جانا چاہیے۔ اگر باہر نکلنا ممکن نہ ہو تو میز یا اسی نوعیت کی کسی دوسری چیز کے نیچے پناہ لینی چاہیے تاکہ آپ خود کو چھت یا دیواروں سے ممکنہ طور پر گرنے والے ملبے سے بچا سکیں۔ زلزلے کے دوران کھڑکیوں، بھاری فرنیچر اور بڑے آلات وغیرہ سے دور رہیں۔