(24 نیوز)بورے والا میں ڈکیتی کے دوران 2خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں 303ای بی میں محنت کش کے گھر گھسنے والے چھ ڈاکوؤں نے دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا،ڈاکو نقدی،زیورات اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔
تھانہ ساہوکاپولیس نے ڈاکوؤں کی اہل خانہ اور بچوں کے سامنے خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے 3رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ، ڈی پی او وہاڑی نے متاثرہ خاندان کو ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر4بچوں کی ماں کی خود کشی