(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کا فوری تعین کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کیلئے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کے حکام نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو نقد امداد اور امدادی اشیا کی فراہمی میں کٹوتیوں سے متعلق شکایات کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی ۔
اس کے علاوہ اشیائے خوردنی اور امدادی سامان کی فراہمی میں پیش آنے والے مسائل صوبائی حکومتوں کے تعاون سے فوری حل کرنے کی ہدایت کی،عوام کو کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔