گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

Oct 02, 2023 | 08:24:AM

(ویب ڈیسک) گرمی کے ستائے شہریوں کو بالآخر چین کا سانس نصیب ہونے لگا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصو ں میں آج بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ 

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم اس دوران  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔رپورٹ کے مطابق منگل  کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم چترال، دیر اور سوات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، پسنی 41، کراچی، مٹھی ، شہید بینظر آباد اور تربت میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

شہر لاہور کے موسم کی بات کی جائے تو موسم تبدیلی سے قبل نخرے دیکھا رہا ہے ، صبح میں تازگی اور ٹھنڈ کا احساس ہوتا ہے تو دوپہر میں سورج کی تپش شہریوں کے پسینے نکال دیتی ہے ، ملے جلے موسم سے شہری ہیں پریشان ہیں ,شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک رہے گا،
کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا ، ،ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 2سے 3روز موسم خشک رہے گا اور اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا،ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 183 ریکارڈ کی گئی،سید مراتب علی روڈ 190, یو ایس قونصلیٹ 182, فیز 8 ڈی ایچ اے 174 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ،مال روڈ 171 ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں