ماہرہ خان نے بزنسمین دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستانی حسینہ ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے بزنسمین دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچان رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پیا گھر سدھار گئی ہیں،شادی کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں دونوں خاندانوں کے افراد نے شادی کی ، ماہرہ خان کے نئے شوہر ان کے پرانے دوست اور مشہور بزنسمین بھی ہیں، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم کریم کا شمار ماہرہ خان کے باعتبار اور قریبی دوستوں میں ہوتا ہے ۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل ان کی شادی علی عسکری سے 2007 میں ہوئی تھی جو کہ 8 سال قائم رہنے کے بعد 2015 میں طلاق پر اختتام پذیر ہو گئی، ماہرہ اور علی عسکری کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذلان ہے اور اب طلاق کے 8 سال بعد ماہرہ نے اپنے ہی پرانے دوست سے شادی کر لی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان کی رخصتی کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، سامنے آنے والی ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ دونوں اس شادی سے خاصے خوش ہیں اور خوشی سے دولہے میاں کی آںکھوں سے آنسوں بھی اچھل پڑے ، ماہرہ نے رخصتی کی تقریب میں سفید لباس زیب تن کیا،ماہرہ کی دوست اداکارہ ماریہ واسطی نے بتایا کہ ماہرہ اور سلیم کریم کا نکاح ایک ہفتہ قبل ماہرہ کی رہائش گاہ پر ہوا تھا اور اب ماہرہ کی رخصتی ہوئی ہے ۔