1.نوازشریف پہلے سے طاقتور ہوکر واپس آ رہے ہیں، ان سے سب چھیننے والے عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں، نوازشریف کو نکالنے والا تاریخ کے کوڑے دان میں پڑا ہے ،مریم نواز کا شاہدرہ لاہور میں جلسے سے خطاب ،کہا جس کو عبرت کا نشان بنانا چاہا آج ملک اس کے استقبال کی تیاریاں کررہا ہے، سب چھیننے والے عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں،قائد ن لیگ اکیس اکتوبرکو صرف نوازشریف کی واپسی ہی نہیں،پاکستان کی ترقی بھی واپس آرہی ہے۔
2.نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،ملک کی معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،حالیہ دہشت گردی پر خصوصی طور پر اجلاس میں گفتگو ہوگی،ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے بھی متوقع۔
3.چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا،اسلام آباد آباد ہائیکورٹ ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی،سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی خارج ہونے والی ضمانت کی درخواستوں میں 9 مئی کے 3مقدمات،احتجاج کے 3 مقدمات شامل ہیں۔
4.چئیر مین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوگی،گزشتہ سماعت میں اٹک جیل سپرٹنڈنٹ نے خط کے ذریعے چئیرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کی تھی،عدالت نے آج بھی چئیر مین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
5.جنوری میں خیبرپختونخوا میں انتخابات کا انعقاد مشکل ہوگا، مولانا فضل الرحمان کا کہناہے ملک کو معاشی دلدل میں گرانے والی پی ٹی آئی ہے،تحریک انصاف آنے کی باتیں ہونے تک دوست ممالک مدد نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہے۔
6.پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک توڑ دیا،مسیحا کے روپ میں درندہ ڈاکٹر فواد ممتاز 8 کارندوں سمیت پکڑا گیا،پولیس نے دباؤ کے باوجود گینگ کو گرفتار کیا،وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس،کہاڈاکٹرفواد نے گردوں کے 328 غیرقانونی آپریشنز کا اعتراف کیا، 5بار پہلے بھی پکڑا گیا، کوشش ہوگی مضبوط چالان پیش کریں گے،تاکہ اب بچ نہ سکے ،محسن نقوی پُرعزم۔
7.وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چینی قونصلیٹ آمد، چین کے قومی دن پرقائمقام قونصل جنرل کو مبارکباد،محسن نقوی اور قائمقام چینی قونصل جنرل نے مل کر کیک کاٹا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پھول اور روایتی مٹھائی پیش کی،قائمقام چینی قونصل جنرل کا قونصلیٹ آمد پر وزیراعلیٰ سے اظہارتشکر۔
8.کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے،تھیٹر کے بے تاج بادشاہ نےاسٹیج ڈراموں کو نیا اسلوب دیا،ظرافت کو عوامی رنگ دے کر خوب داد سمیٹی،2021 میں علاج کیلئے امریکا جاتے ہوئے جرمنی میں چل بسے۔
10 بجے کی ہیڈ لائنز
Oct 02, 2023 | 10:11:AM