خبردار،ہوشیار،تنخواہوں میں کٹوتی کیلئے ہوجائیں تیار،پلان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خبردار،ہوشیار،تنخواہوں میں کٹوتی کیلئے ہوجائیں تیار،پلان آگیا ،کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے ایک تفصیلی روڈ میپ پیش کردیا ہے جس میں 14؍ کھرب اخراجات کٹوتی کا پلان پیش کیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس پلان کے تحت تنخواہیں، پینشن اور الاؤنسز منجمد ہوں گے، افسران کا اسٹاف تناسب بھی کم ہوگا، کم اخراجات کیلئے غیر ہدف شدہ سبسڈیز اور گرانٹس پر نظر ثانی منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ، پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پیز میں تخفیف کی تجاویزبھی زیر غور ہیں جب کہ نئی اسکیمیں روک دی جائیں گی اور سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگی ۔
ضرورپڑھیں:ماہرہ خان نے بزنسمین دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کر لی
حکومت نے قابل عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں پرتوجہ مرکوز کرلی ہے اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت متعدد تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم وفاق اور صوبائی سطح پر عملدرآمد کا ٹائم فریم واضح نہیں۔
حکومت نے بجٹ میں مختلف اداروں اور محکموں کو گرانٹس کی شکل میں14؍ کھرب روپے کی فنڈنگ کا تصور کیا ہے لہٰذا اس تمام بڑی فنڈنگ کا تفصیل سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔حکومت نے وفاقی سطح پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام اور صوبائی سطح پر سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں کمی کی سفارش کی ہے تاکہ نئی اسکیموں کو روک کر تمام صوبائی نوعیت کی اسکیموں کو وفاق کی اکائیوں کو منتقل کیا جائے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے کیے گئے کام میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ وفاقی مینڈیٹ کی وجہ سے پی ایس ڈی پی اسکیموں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے سے رواں مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کے لیے 315 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔
وفاقی سطح پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ پی ایس ڈی پی کا 50 فیصد پورٹ فولیو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) اتھارٹی کو منتقل کیا جائے گا جسے پی 3 اے پائپ لائن کہا جاتا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر قائم رہنے کا تصور کیا ہے جس کے تحت رواں مالی سال کے لیے کسی قسم کی سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگی، آئی ایم ایف کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف نے پروگرام کی مدت کے دوران سپلیمنٹری گرانٹس پر پابندی لگا دی ہے لہٰذا یہ رواں مالی سال میں بھی برقرار رہے گی۔