ڈالر کیخلاف حکومتی پالیسی کام کر گئی، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) نگران حکومت اور پاک آرمی کے ڈالر کیخلاف اقدامات کام کر گئے ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا۔
حکومتی اقدامات ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن روپے کی قدر اور ڈالر میں کمی کا باعث ہیں، پاکستانی روپے نے ستمبر میں عالمی سطح پربہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کیا،یہی نہیں حالیہ روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر ہے، روپیہ ڈالرکے مقابلے میں 0.35 فیصد یا 1.01روپے اضافے کے ساتھ 287.74 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ستمبر کےآخری ہفتے مسلسل دوسرے سیشن میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق پچھلے 7 مہینوں میں ریکارڈ 2407 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، یہ گزشتہ سال کے 2062 ارب روپے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
ڈھائی مہینےمیں پہلی بارنگران حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی، مزید بر آں حکومت اور فوج کا تعاون مستقبل میں بھی معاشی بحالی میں مددگار ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان